چین کے جنوب مغربی صوبےسیچوان کے لوزہو شہر کی لکشیان کاﺅنٹی میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق زخمیوں میں 3 افراد شدید زخمی ہیں۔ چائنا زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجکر33 پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر سیچوان نے لیول۔2 رسپانس شروع کیا اور لوزہو سٹی نے لیول۔ I ایمرجنسی رسپانس شروع کر دیا ہے جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو ریسکیو کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔
کاﺅنٹی کے فوجی ٹاﺅن شپ کے ایک گاﺅں میں متاثرین کے لیے خیمے لگائے گئے ہیں۔زلزلے سے ٹیلی کمیونیکیشن بیس سٹیشن ، کیبلز اوربعض عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی کھمبے سڑکوں پر گر گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا اندیشہ ہے۔ ریلوے حکام نے لوزو ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن کوعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔کوئلے کی تمام کانوں میں کام روک دیا ہے ۔