عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آچکی ، شیخ آفتاب احمد
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ضلع اٹک سمیت تمام کنٹورنمنٹ بورڈ کے امیدواران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے بیٹے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور کے آپریشن کے دوران دعائیں کیں ،عیادت کی اور ختم القرآن کا اہتمام کیا اب اللہ کے فضل وکرم سے سلیما ن سرور دن بدن صحت یابی کی طرف جا رہے ہیں جو عوام کی دعائوں کا اثر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ کافی دبائو اور سخت ترین حالات میں بھی کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن) پر عوام کا اعتماد کا واضح ثبوت ہے ۔