بااثر شخص نے جینا محال کر دیا، وزیر اعلی کے پی کے نوٹس لیں، لقمان عباسی
مری (نامہ نگارخصوصی) مری سے ملحقہ گلیات کے خوشی کوٹ یو سی پلک کے رہائشی معمر شخص محمد لقمان عباسی ولد محمد خان عباسی نے اپنے تحریری بیان بتایا کہ اس نے اپنی مالکیتی خسرہ نمبر 2193میں اپنے اور بچوں کی کفالت کے لئے دوکانیں تعمیر کروائیں اور ساتھ عام لوگوں کی آمد ورفت کیلئے چودہ فٹ کا راستہ بھی چھوڑ اہے مگر اس کے باوجود مجھے وہاں کا ایک با اثر شخص ناجائز طور پر تنگ کر رہا ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔اس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کو درخواستیں بھی دے چکا ہوں مگر آج تک میری سنوائی نہیں ہوسکی کیونکہ محکمہ مال اور دیگر محکمے اس بااثر شخص کا مکمل طور پر ساتھ دے رہے ہیں اور آئے دن مجھے پریشان اور ذہنی کوفت میں مبتلا کیا جاتا ہے۔اس نے دھمکی دی کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو مجبورا خود سوزی کر لے گا ۔ اس نے وزیر اعلی کے پی کے اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مداخلت اپیل کی ہے ۔