ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،12ملز م گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،12ملزموں کو گرفتار کرکے1205گرام چرس ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم زاہد اللہ سے 1پستول30بور اور ایمونیشن ،تھانہ سٹی پولیس نے خرم خان سے105گرام چرس، تھانہ گنج منڈی پولیس نے محمد نذیر سے200 گرام چرس، محمد اویس سے110گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے مرتضیٰ علی سے200گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سربلند خان سے250گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے نیئر عباس سے115گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے خرم شہزاد سے230 گرام چرس ، تھانہ صدر واہ پولیس نے عمران سے 315گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم انیل حسین سے پستول30بور اور ایمونیشن ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے3ملزموں محمد ٹلن، بلال اور نظیب اللہ سے3پستول30بوراور ایمونیشن برآمد کرلیا۔