شہریوں کو بوگس چیک دینے پر دوافرادکیخلاف مقدمات درج
ملتان (جنرل رپورٹر)شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق بوہڑ گیٹ پولیس کو محمد حنیف نے بتایا کہ ملزم کامران حنیف نے مجھ سے ادھار کی مد میں 10لاکھ روپے وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا جبکہ بستی ملوک پولیس کو محمد رفیق نے بتایا کہ ملزم شفیق کو تعلق داری کی بناپر آٹھ لاکھ روپے ادھار دیئے جس نے پیسوں کے عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔