لیبیا :یورپ جانے والے 109غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے مغربی شہر زلیٹن میں یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا کہ گرفتار کیے گئے غیرقانونی تارکین وطن میں 16 خواتین اور2بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق اریتریان اور سوڈان سے ہے۔