جہانزیب خان کھچی نے غلہ منڈی کیلئے گرانٹ جاری کرا دی‘میاں اللہ دتہ
میلسی(تحصیل رپورٹر)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں اور سینئر ممبران حیدر خان، محمد انور بھٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے غلہ منڈی میلسی اور سبزی منڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے اپنی جانب سے اعلان کی گئی گرانٹ کی رقم 3کروڑ روپے جاری کرا دی ہے اور منڈی کی تعمیر و ترقی کیلئے کھچی برادران نے آڑھتی برادری سے کیا جانیوالا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے 3کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کروا کے آڑھتی برادری کے دل جیت لیئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی منڈی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا اور انشاء اللہ میلسی بھی غلہ منڈی جنوبی پنجاب بھر میں ایک مثالی منڈی ثابت ہو گی ۔