برادری نے الیکشن میں آزاد امیدوار کو کامیاب کرایا:سیٹھ اسد
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سیٹھ برادری نے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حمایت کر کے اسے کامیاب کروایا سیٹھ اسد نے کہا کہ والد سیٹھ محمد سلیم مرحوم کے بعد برادری نے ذمہ داری ڈالی کہ آزاد امیدوار کی حمایت کرنی ہے اور کامیاب کروانا ہے اس ذمہ داری کو سیٹھ اسد نے نہایت احسن طریقے سے نبھایا اورپرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کے ہوتے ہوئے آزاد امید وار عرفان چاند بٹ کی حمایت کرکے اسے جیت سے ہمکنار کیاانشاء اللہ آئندہ بھی جسکی حمایت کی ایمانداری سے اسکا ساتھ دیں گے۔