گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بھی آج سے تعلیمی ادارے کھلیں گے
گوجرانوالہ+حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)کرونا کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ایک دن میں 50 فیصد طلبہ آئیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلو اورچیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آبادجاوید اقبال کے مطابق سکولوں میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لیئے ویکسینیشن لازمی ہو گی۔ بوائز سکول کی ٹائمنگ 7.30 تا 12.30 اور گرلز کی 7.45 تا 12.45 ہو گی۔جبکہ انصاف آفٹر نون سکولز کی ٹائمنگ 2 تا 5 ہو گی۔اس سلسلہ میں سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کرونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جو ایس او پیز کا جائزہ لیں گی۔ اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔