کا روباری برادری میں تفریق پیدا کر نیوالوں کو عبرتناک شکست دیںگے: اخلاق بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر انتخا بات میں مفاد پرست ٹولا منافقت، حسد اور جھوٹ کی سیاست کا سہارا لیکر اوچھی حرکتوں میں مصروف ہے باشعور ممبران ووٹ کی طاقت سے چیمبر کو سیاسی اکھا ڑہ بنا نے اور کا روباری برادری میں تفریق پیدا کر نے والوں کو ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست دیںگے ۔ 18 اور20 ستمبر کو یونٹی ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار کلین سویپ کر کے امانت ،دیانت ،شرافت اور خد مت کی سیاست کو فروغ دیں گے ان خیالات کا اظہار یونٹی ون یونٹی کے قائدین اخلاق بٹ ،ملک ظہیر ،عمر اشرف مغل،رانا شہزاد حفیظ ، شعیب بٹ ،خواجہ ضرار کلیم ،عرفان سہیل ،سعید تاج ،سلمان احمد صدیقی عامر عزیز ،اظہراسلم ،وحید تاج ،صدیق بھٹی ،غلام مصطفی ،شیخ عبدالرف،حا جی عارف نے آل پاکستان ایلو مینیم یو ٹینسلز کی جانب سے یونٹی ون یونٹی کو دئیے گئے عشائیے سے خطا ب کر تے ہو ئے کیااس موقع پر ایلو مینیم یو ٹینسلزکے عہدیداران اور ممبران عثمان یوسف ،شیخ شوکت ،طاہر محمود ،نوید اقبال ،اعجاز احمد ،زاہد وسیم ،اعظم بٹ ،،محمد اشرف سندھو،محمد ظہیر ،نصیر الدین ڈار و دیگر مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ور ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔