شیخ انتظارمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ختم ٗ دوسرا شروع
خانیوال (نمائندہ خصوصی)شیخ انتظارمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے شاہین چوپڑہٹہ نے مقررہ تیس اوورز میں 199رنز بنائے جبکہ الاعوان نے محمدعامرخان کی دھواں داربیٹنگ پر106رنزکیساتھ چوبیس اوورز میں چاروکٹس کے نقصان پر یہ ہدف پورا کرلیا ۔ اس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا پہلا ینگ سٹارز کبیروالا اورایگل کلب جہانیاں کے مابین کھیلا گیا ینگ سٹارز کبیروالا نے بیس اوورزمیں 128رنز کا ٹارگٹ دیا جو ایگل کلب جہانیاں نے اپنے بہترین کھلاڑی حسنین ابرار کا شانداربیٹنگ کیساتھ چار وکٹوں سے جیت لیا۔اسی طرح دوسرے مرحلے کا دوسرا میچ میں اتفاق کلب خانیوال نے مقررہ بیس اوورز میں 136رنز بنائے اوردوسری اننگزمیں انداز کلب کی پوری ٹیم کو93رنز پر آئوٹ کرکے یہ مقابلہ اپنے نام کیا اس میں خرم مون 51رنز بناکر نمایا ںرہے۔