رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ خوش آئند‘ قیصر شہزاد کھچی
میلسی(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے صدر قیصر شہزاد خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے اس فیصلے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی ممکن ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیساتھ اندرون ملک کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں تا کہ ملکی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکے اس مقصد کیلئے اضلاع کی سطح پر کرکٹ بورڈز کو منظم بناتے ہوئے انہیں با اختیار کیا جائے ۔