عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں امریکا کی طرف سے چین کی بعض مصنوعات پر اضافی ٹیکس یا محصولات عائد کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ٹی او کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے حجم کا اضافی ٹیکس، جس کا فیصلہ 2018 ئ میں کیا گیا تھا، عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں واشنگٹن نے مناسب طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے چین سے درآمد ہونے والی بعض مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا ہے۔ واشنگٹن حکومت نے چینی مصنوعات پر پابندی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ مصنوعات چین کے علاقے سنکیانگ میں ’جبری مشقت‘ کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور یہ کہ چین کا یہ اقدام ’غلامی کی جدید شکل‘ ہے
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024