جاپانی حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں 100 سال کی عمر والے افراد کی تعداد پہلی بار 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارتِ صحت اور بہبود کی جانب سے کیے گئے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ مجموعی طور پر 80 ہزار 450 افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 ہزار 176 کا اضافہ ہوا ہے۔سال بہ سال نمو کے لحاظ سے مسلسل 50 ویں سال ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔100 سال یا اس سے بڑی عمر والوں میں 88 فیصد یا 70 ہزار 975 خواتین ہیں جبکہ بقیہ 9 ہزار 475 مرد ہیں۔1963ء میں 100 سال کی عمر والے افراد کی تعداد صرف 153 تھی۔ پہلی بار 1998ء میں ان کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوئی تھی۔جاپان کی معمّر ترین شہری 117 سالہ تاناکا کانے ہیں جو فوکواوکا شہر کے ایک دیکھ بھال مرکز میں رہتی ہیں۔ تاناکا کو گِنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی دنیا کا معمّر ترین فرد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل عمری کی کلید مزیدار کھانے کھانا اور ذہن کو چوکنّا رکھنے کیلئے حساب کتاب کرتے رہنا ہے۔جاپان کے معمّر ترین مرد 110 سالہ اویدا مِکیزو ہیں جو نارا شہر کے رہائشی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38