الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کا آغاز
لاہور( پ ر)وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ الحمد کالونی میں ایک ہزار میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے علا قے کے دوہزار سے زائد گھر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ الحمدکالونی نیلم بلاک میں گیس پائپ لائن فرسودہ ہوگئی تھی ۔پرانی ایک انچ کی پائپ لائن کی جگہ 2انچ کی لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔الحمد کالونی کے مکینوں نے گیس لائن کی تنصیب پر میاں محمود الرشید سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ میاں محمود الرشید نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کر ائے ہیں۔