چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کاانسٹیٹیوٹ آف بہاولپور کا دورہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ نادار بچوں کی بہتر پرورش اور تعلیم وتربیت سے انہیں معاشرے کاکارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ بہاولپور میں دورہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن سارہ احمد نے سی پی آئی بہاولپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن کائنات رضا نے سی پی آئی بہاولپور میں بچوں کے لیے آئی ٹی لیب بنوائی۔سارہ احمد نے بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔