نجی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں: پروفیسر عبدالمنان خرم
لاہور(پ ر)چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ ملک میں نجی تعلیمی ادارے تمام تر مشکلات کے باعث معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس ضمن میں حکومت کی سرپرستی اور تعاون ان اداروں کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس کے دورہ کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ بلا شبہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے یونیک گروپ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ملاقات کے دوران ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان ،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور مینجر میڈیا اینڈ کمیونیکشنز زنیر چوہدری بھی موجود تھے۔