سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدار تفتیش میں رکاوٹ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں:ترجمان پی اے ٹی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ماسٹر مائنڈ اور ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ان کی حکومت کے دوران بھی ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ کرتے رہے مگر غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اس قدر ننگِ ملت اور ننگِ دین لوگ ہیں کہ انہیں آج کے دن تک معصوم شہریوں کے قتل ناحق پر بھی کوئی شرمندگی اورپچھتاوانہیں ہے۔