صدرتحریک انصاف شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان کی زیرصدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس
لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان صدارت میں لاہور پارٹی آفس میں علامہ اقبال ٹاؤن کے عہدیداروں کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے غلام محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے گی، تحریک انصاف کی کامیابی بلدیاتی انتخابات میں یقینی ہے۔ اجلاس میں طاہررشید چوہدری، احمد علی بٹ، عرفان حسن ایڈووکیٹ، رانا عمر جاوید، وقار خان، طارق بارا، راجہ وسیم، کاشف اسماعیل، توصیف کھوکھر، شوکت گجراور ارسلان بٹ نے شرکت کی۔