بچوں کے حصول علم کا سلسلہ بحال ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ،شبلی فراز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بچوں کے حصول علم کا منقطع ہوجانے والاسلسلہ آج پھرسے بحال ہورہا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ،انتظامیہ سکولزمیں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنائیں