ککشمور،بارش سے متاثرہ کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان
شمور( نامہ نگار/بخش مزاری ) بارش کی پانی ابھی تک چاول کے فصل مین کھڑے ہونے کی وجہ سے چاول کا فصل زمین پر گر کر تباہ ہو گیا ہے گاؤں غلام حسین کھوسو، گائون عنایت اللہ کھوسو، گائون امام الدین ملک، گائون محمد علی کھوسو، گائون گلنپور۔ گائون محراب مزاری اور گائون مولا بخش مزاری سمیت دیگر علاقوں میں کسانوں کے 80 فیصد چاول کا فصل تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اس سلسلے میں کسانوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش سے تباہ شدہ چاول فصل کا سروے کرکے معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ ہم قرضوں کی ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ گندم کی فصل کاشت کر سکیں۔