سانحہ موٹر وے‘ متاثرہ خاتون کی حمایت میں مسلم لیگ ق کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور(لیڈی رپورٹر )سانحہ موٹروے کی متاثرہ خاتون کے حق میں مسلم لیگ ق شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ صدر آمنہ الفت اور جنرل سیکرٹری لاہور عزیزہ سعید ‘ زیبا احسان، پروفیسر زینت آفاق، خالدہ الیاس،سمیرا نوازو دیگر نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔