چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چینی سفیر یاؤجنگ نے ان سے ملاقات کی اور رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملاقات میں ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی۔