لداخ محاذ پھر گرم‘ بھارت نے 45 ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیئے
دہلی (نوائے وقت رپورٹ) چین اور بھارت کے درمیان لداخ سرحدی تنازع پر پھر فوجی اقدامات شروع ہو گئے۔ بزدل بھارت نے چین سے مار کھانے کے بعد 45 ہزار سے زائد فوجی لداخ میں تعینات کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئل ڈپو میں فیول کا سٹاک اور راشن بھی جمع کیا جا رہا ہے۔