امریکہ:طیارہ حادثے میں پائلٹ اور مسافر خاتون ہلاک
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں مسافر بردار طیارے نے گراٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔طیارے کا ملبہ گراٹن میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقے سے مل گیا، ملبے سے ایک خاتون اور ایک مرد کی نعش نکالی گئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی نعشیں لائی گئی تھیں۔ پائلٹ اور خاتون مسافر میاں بیوی تھے اور اپنے عزیزوں سے ملنے جا رہے تھے۔فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔