عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر کی اپیل مسترد کردی
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر میں جعلی انوائسز کے نام پر فراڈ اور کرپشن جرم میں سزا کے خلاف اپیل فیصلہ سنادیا،عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق کی اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر میں جعلی انوائسز کے نام پر فراڈ اور کرپشن جرم میں سزا کے خلاف اپیل فیصلہ سنادیا،عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق کی اپیل مسترد کردی جبکہ دو شریک ملزم نذیر چنہ اور مرید عباس کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔