ڈالر 10 پیسے مہنگا‘ اوپن مارکیٹ میں 166 روپے 40 پیسے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔ انٹر بنک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ یورو اور پائونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 26 پیسے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 40 پیسے ہو گئی۔