عوامی احتجاج پر لیبیا کی عبوری حکومت مستعفی
طرابلس(نیٹ نیوز) لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ عبداللہ الثانی کی قیادت میں حکومت نے اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح کو پیش کیا جسے غور کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ عبوری حکومت کی طرف سے یہ استعفیٰ عوام کے شدید احتجاج کے بعد پیش کیا گیا ہے۔