یورپ میں موسم خزاں کے دوران کرونا سے اموات بڑھ سکتی ہیں: عالمی ادارہ صحت
واشنگٹن (نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب یورپ میں موسم خزاں کے دوران اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے جب عالمی سطح پر کرونا کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جن ممالک میں کرونا انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان میں اسرائیل بھی شامل ہے جہاں جمعہ کے روز سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔