برطانیہ جمہوری اقدار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پولیٹیکل قو نصلر
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) برطانوی ہائی کمیشن نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر گذشتہ روز ایک رائونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کی جس میں برطانیہ نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کانفرنس کی صدارت برطانوی ہائی کمیشن میں پولیٹیکل کونسلر آئیونا تھامس نے کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل کونسلر نے کہا کہ برطانیہ جمہوری اقدار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جمہوری طرز حکومت عوام کو آزادی فراہم کرتا ہے اور اس سے جمہوری حقوق کو بھی تحفظ ملتا ہے۔ کانفرنس میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس انور، پاکستان میں ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کی ڈائریکٹر صدف خان اور دوسرے افراد نے شرکت کی۔