محمد خالد بزنجو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر محمد خالد بزنجو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نومنتخب سینیٹر سے حلف لیا حلف کے بعد سینیٹر محمد خالد بزنجو نے اراکین کے ناموں والے رجسٹر پر دستخط کئے اس موقع پر ایوان میں موجود اراکین سینیٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔وہ میر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست سے سینٹر منتخب ہوئے ہیں۔