احساس بلا سود قرض پروگرام کے تحت جولائی 2019 سے لے کر اب تک جاری ہونیوالے قرضوں کی تفصیلات جاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی طرف سے احساس بلا سود قرض پروگرام کے تحت جولائی 2019 سے لے کر اب تک جاری ہونے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ،احساس بلا سود قرض پروگرام ملک کے 110 اضلاع میں جاری ہے،پروگرام کے تحت اگست 2020 تک کل30 ارب 80 کروڑ مالیت کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں،اب تک کل 8 لاکھ 93 ہزار 6 سو 74 افراد کو بلا سود قرضے دئیے جا چکے ہیں،46 فیصد قرضے خواتین صارفین کو جاری کیے گئے ہیں،34فیصد قرضے چھوٹی سطح کے کاروبار کے لیے صارفین کو جاری کیے گئے ہیں,20فیصد قرضے لائیو سٹاک کے شعبہ کے لیے جاری کیے گئے ہیں،16 فیصد قرضے ہینڈی کرافٹ/ایمبرائڈری کے شعبہ کے لیے جاری کیے گئے ہیں،8فیصد قرضے زراعت کے لیے جاری کیے گئے ہیں،13فیصد قرضے خدمات کے شعبہ میں جاری کیے گئے ہیں.