بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مشترکہ آپریشن جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹرکاکہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشن جاری ہے،این ایل سی سی کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 170661ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا جبکہ 24گھنٹوں میں لسبیلہ میں 580ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے،گذشتہ6ماہ میں 1128819ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیا گیا ۔