خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ کے مابین کمرشل آٹو فنانسنگ کیلئے شراکت دار ی قائم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) نے اپنے صارفین کو 2 اور 3 پہیؤں والی گاڑی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس شراکت داری کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین خوشحالی سرسبز کاروبار اور خوشحالی سرمایہ پروڈکٹ لائنزکے ذریعے بائیک اور لوڈر کو آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بائیک یا دو پہیؤں کی مالی معاونت خوشحالی سرسبز کاروبار کے شراکت داروں کو پیش کر ے گا جبکہ، خوشحالی سرمایہ کے توسط سے اوپن مارکیٹ میں لوڈر یا تھری وہیلر فنانسنگ کی پیش کش کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا کہ،’’ٹرانسپورٹ تک رسائی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آسان بنانے میں معاون ہے۔ یونائیٹڈ آٹو کے ساتھ یہ تعاون محض بینکاری کی سہولت سے آگے بڑھ کر اپنے صارفین تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔