ایف سیون مرکز میں خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے5 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون مرکز میں خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے پانچ ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے شازیہ مشتاق نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کلیم اللہ وغیرہ نے مدعیہ کی کار روک لی چھیڑ چھاڑ کی آنے جانے والوں سے بھی بدتمیزی کرتے رہے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں پولیس نے ملزمان گرفتار کرلئے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے ،تھانہ نون کے علاقے میں عورت بے آبرو کردی گئی پولیس کو رخسانہ ثانیہ نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں ملزم محمد نعیم نے مجھے زبردستی بے آبرو کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دریں اثناء تھانہ شالیمار پولیس نے ایف الیون میں شراب کے ڈیلر کے گھر ریڈ کرکے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کرلی دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر سلیمان شاہ معہ اے ایس ائی فواد خالد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر بعد وارنٹ خا نہ تلاشی لے کر شراب ڈیلر ملک ساغر کی خفیہ رہائش گاہ ایف الیون میں چھاپہ ما را اور دو ملزمان مبین اور ساجد محمود کو گرفتار کرلیا جبکہ ملک ساغر اپنے ایک ملازم کے ساتھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاملزمان کے قبضہ سے 523 سے زائد امپورٹیڈ شراب کی بوتلز و بیئر مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کے لیے استعمال کی جانے والی دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل اور پستول 38 بور معہ روند برآمد کرکے مقدما ت درج کرلئے ۔ دوسری طرف تھانہ گولڑہ پولیس نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے سرکردہ رکن چور قمر مان درانی گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ، طلائی زیورات،موبائل فون، ٹیبلیٹ، قیمتی گھڑیاں، نقدی برآمد کرلئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بند گھروں کی ریکی کرتا موقع ملتے ہی واردات کر نے کا انکشاف کیا ہے جبکہ سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث دو ملزمان ذیشان عرف شانی سکنہ ضیا مسجد اسلام آ باد اور اختشام نازسکنہ اقبال ٹائون اسلام آ باد شاململزمان گرفتار کرلئے ۔