مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے،متحدہ سنی کونسل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) متحدہ سنی کونسل راولپنڈی اسلام آباد کے صدر مولانا قاضی عبدالرشید ، سرپرست مولانا اشرف علی اور نائب صدرمولانا مسعود الرحمٰن عثمانی نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کا استحکام ہمیں عزیز ہے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، صحابہ کرام و اہلبیت سمیت مقدس ترین ہستیوں کی ناموس کے تحفظ کیلئے قوانین سخت کئے جائیں تاکہ ناپاک جسارت کے مرتکب افراد کڑی سزاء پائیں اس مقصد کیلئے حکومت وقت قانون سازی کرے مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان نظریاتی ریاست ہے جس کے قیام کا مقصد تھا کہ مسلمان اپنے عقائد و نظریات کے مطابق زندگی بسر کریں مقدس ہستیوں کا خیال ہو دین کے تقاضے بروئے کار لاتے ہوئے اپنی زندگیاں گذاریں پاکستان اللہ کی نعمت ہے لیکن کچھ عرصہ سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیںمقدس ترین ہستیوں کی شان کے تحفظ کیلئے متحدہ سنی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت 17 ستمبر بروز جمعرات ڈی چوک اسلام آباد میں تحفظ عظمت صحابہ و اہلبیت کے عنوان سے احتجاجی اجتماع ہوگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں یہ عظیم الشان اجتماع تحفظ عظمت صحابہ و اہلبیت کی ناموس کے مقصد کے حاصل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا مولانا اشرف علی نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب مجرمان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اسلام آباد میں گستاخی کے مرتکب ملزم کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی نے کہا کہ یہ ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک جدوجہد کا آغاز ہے مقدس ہستیوں کی حرمت ، ناموس رسالتؐکے تحفظ ،صحابہ و اہلبیت اور ازدوا ج مطہرات کی ناموس کے دفاع و تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کی جائے ۔