شہداء ختم نبوت کانفرنس18ستمبر کوہوگی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) شہداء ختم نبوت کانفرنس18ستمبربروز جمعۃالمبارک دن10سے3بجے تک خانقاہ نقشبندیہ پرانا چاکرہ راولپنڈی میں زیر صدارت پیر عبدالرحیم نقشبندی سجادہ نشین خانقاہ حبیبیہ نقشبندیہ چکوال منعقد ہو گی ،اس سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے دینی مدارس ،علماء و مشائخ تاجر، وکلاء دیو بندی،بریلوی، اہلحدیث و جماعت اسلامی کے رہنمائوںسے ملاقات کرکے انھیں راولپنڈی میں ہونے والی شہید ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر سے علماء مشائخ شرکت کریں گے۔