رابطہ عالم اسلامی نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 6ہزارفوڈ پیکج ارسال کر دیے
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 6ہزارفوڈ پیکج ارسال کر دیا اس سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کے اسلام آباد آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل ،پاکستا ن میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شریک ہوئے،اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی متاثرین بارش اورسیلاب کی بھرپور مدد اور تعاون کیلئے رابطہ عالم اسلامی صف اول میں موجود ہے،ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے پہلے مرحلے میں فوڈ پیکج میں آٹا ،چاول ،چینی کے علاوہ دوسری اشیاء ضرورت موجود ہیں انھوں نے بتایا کہ ر ابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میںرابطہ عالم اسلامی قدرتی آفات سے متاثرہ انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا،اور ان کے مصائب اور مشکلات کو کم کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے ،اس موقع پر سعد الحارثی نے رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی،اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی ،سعودی حکومت اور سعودی عوام ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور رہیںگے ، چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر رابطہ عالم اسلامی کے اقدام کی تعریف کی ۔