موٹر وے سانحہ نے پوری قوم کو رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے: رضا احمد شاہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ موٹر وے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے ساتھیوں سمیت سرعام پھانسی دی جائے اس دردناک واقعہ نے نے پوری قوم کو رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے حوا کی بیٹی کے ساتھ اسکے بچوں کے سامنے ایسا بھیانک سلوک کرنے والے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں ۔افسوسناک بات یہ ہے کہ اگر خاتون کی موٹر وے پولیس کو کی جانے والی پہلی کال پر کان د ھرے جاتے تو شاید یہ درناک سانحہ ہی نہ ہوتا دوسری جانب سی سی پی او لاہور کا بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا اور ایک ملزم کو پکڑ کر اگر پریس کانفرنس نہ کی جاتی تو مرکزی ملزم کو بھاگنے کا موقع نہ ملتا ۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور حکومت میں ایسے درناک واقعات میں دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے ۔انگریز کے بنائے گئے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے تاکہ ایسے بھیانک واقعات کے مرتکب افراد کو سر عام پھانسی دی جا سکے ۔ تمام برائیوں سے نمٹنے کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور اسلامی سزاوں پر عمل درآمد کروانا ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو ملک میں ایسے واقعات کا جڑ سے خاتمہ ہو سکتا ہے ۔