جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار
کلر سیداں (نامہ نگار)تھانہ روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث چھ خواتین سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملک تھی کہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور عبدالمتین،بابر اقبال،سجاد حسین،حامد مبین،رابعہ، ندا، زینب،ثمینہ،ایمن اور حنا بی بی کو گرفتار کر لیا۔