گوجرخان، بڑکی یوٹرن پر آئے روز حادثات معمول بن گئے
گوجرخان (نامہ نگار) بڑکی یوٹرن پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ محکمہ این ایچ اے، موٹر وے پولیس،مقامی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں نے ان آئے روز ہونے والے حادثات پر کوئی نوٹس نہ لیا گزشتہ رات بھی دوکاریں اور ایک ٹرالریہاں پر آپس میں ٹکرائے جبکہ اسی روز صبح پھر ایک حادثہ رونماہوا جس میں ایک کار اور شہ زور گاڑی آپس میں ٹکرائیں اوران تمام گاڑیوں کے مالکان کو سخت مالی نقصان کا سامناکرنا پڑاجبکہ آئے روز کبھی ہیوی ٹرالراور ٹرک نزدیکی عمارتوں سے ٹکرا کر آبادی مکینوں کا نقصان کررہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی سے آتے ہوئے اس جگہ پر اترائی ہے جس کے باعث گاڑیاں یہاں سے برق رفتاری کے ساتھ گزرتی ہیں اوراسی جگہ پر بڑکی یوٹرن بھی بنا ہوا ہے جہاں پر سروس روڈ کے دونوں اطراف اور جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک سڑک عبورکرتی ہے جس کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں شہری حلقوںنے کہا ہے کہ یہاں پر بڑی مقدارمیں ربڑکے اسپیڈ بریکر بنائے جائیںاورجگہ جگہ سائن بورڈآویزاں کئے جائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والی ٹریفک حادثات سے بچ سکے۔