کے پی کے پولیس عمران خان کی ترجیحات سے بہتر نہیں،سینیٹر صابر شاہ
کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعلی اور سینیٹر صابر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی ترقی کا راستہ روک کر اسے تنزلی کے راستے پر ڈال کر تبادلہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا ہے کے پی کے پولیس عمران خان کی ترجیحات سے بہتر نہیں ہوئی اس نے دہشتگردی کی جنگ کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے آج عمران خان آٹا چینی مافیاز کے سامنے سرنڈر کو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام گاؤں آراضی میں مسلم لیگ ن کر رہنما چوہدری نعیم بنارس کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،راجہ ندیم احمد ،محمد ظریف راجا ،اسامہ بنارس ،حاجی ریاست حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔صابر شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا سی پیک پر کام عروج پر تھا گوادر بندرگاہ ایئرپورٹ کے علاؤہ ملک کے طول وعرض میں موٹرویز کی تعمیر جاری تھی مگر عمران خان کو تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط کیا گیا جس نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے غریب اور متوسط طبقے کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا پوری دنیا میں آج بھی پٹرول سستا دستیاب ہے مگر پاکستان میں حکومت نے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے چینی آٹے کے نرخوں میں دوگنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا مگر پھر بھی یہ دستیاب نہیں آٹے چینی کے لیئے لگی لائینیں نئے پاکستان کا عملی مظاہرہ پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔