پنڈدادن خان میں چوری ، ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ
دھریالہ جالپ (نامہ نگار)تحصیل پنڈدادن خان میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ چور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں گزشتہ چند دنوں میں تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں تقریباََ سات چوری کی وارداتیں ہوئیں جن میں ایک بیوہ کا گھر بھی شامل ہے جہاں سے چور نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوئے اس کے علاوہ موضع اعظم پور میں تین چوری کی وارداتیں ہوئیں ، ڈیرہ پاہڑیانوالہ میں افرادِ خانہ کے جاگ جانے سے چور بھاگ گئے اس کے علاوہ چک مجاہد موڑ کے نزدیک اسحاق خان پٹھان کے گھر چوری کی واردات ہوئی علاقہ بھر کی سماجی تنظیموں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔