نوائے وقت سروس
اظہار تعزیت
بوچھال کلاں ( نامہ نگار)بوچھال کلاں میں معروف کاروباری شخصیت اور بیسٹ بیکر کے بانی محمد حسین گجر کی وفات پر ملک اسلم سیتھی، ملک تنویر اسلم سیتھی ، ملک محمد حسین جھامرہ ، ملک اسد نواز نمبردار دھرکنہ ملک حیدر نواز منارہ ملک گوہر منارہ ASIاسلام آباد پولیس ملک جہانگیر حیدری نورپور، ملک خان بہادر ڈھوک دند ملک سردار خان نورپور ملک محمد خان بھال سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ لندن میں مقیم میڈیم گوشی اور دیگر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔
٭کھیوڑہ (نامہ نگار) پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ پنجاب کے صدر یوسف ناز،یونس شہباز ،سہیل ساجد ، جاوید یاد،رشید فراز ،آسناتھ کنول ، ناصر نیئر و دیگر عہدے داران نے PCRGملتان کے عہدے داروں یو سف سلیم قادری پروفیسر نعیم قادری اور عامر وسیم قادری کے بھائی آصف ندیم قادری کے انتقال پر ملال غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ خدا تعالیٰ پسماندگان کو تسلی تشفی اطمینان اور صبر عطا کرے
٭بیول (نامہ نگار) منیجر نیشنل بنک راجہ عبدا لجبار بھٹی کے والدمحترم راجہ یعقوب کے انتقال پر جرنلسٹ قاضی آغا کلیم احمد ،حاجی ساجد حسین نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ۔
٭ بیول (نامہ نگار) سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مہناج ماڈل سکول کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین نے ان کی رہائش گاہ بیول جا کر تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ۔
٭جبر(نامہ نگار)نیشنل بینک منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی اور راجہ محبوب حسین بھٹی کے والد حاجی راجہ محمد یعقوب کی وفات پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد ،مرزا فرحان ،راجہ اظہر ،ماسٹر عنصر یسین ،عدیل اخمت اور راجہ نعیم آن نے ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
٭جبر(نامہ نگار)نیشنل بینک منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی اور راجہ محبوب حسین بھٹی کے والد حاجی راجی محمد یعقوب کی وفات پر مرزا الفت حسین ،حاجی محمدسجاد ،محمد سیاب ،نوید اختر مقامی نیوز ایجنٹ شیخ پرویز اختر ،چوہدری آفتاب اور چوہدری نثار موہڑہ بھٹیاں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
پاسبان وطن کے زیر اہتمام قائد اعظم ؒ ڈے پر وقار تقریب آج خیابان سرسید میں ہوگی
راولپنڈی ( پ ر ) تنظیم پاسبان وطن کے زیر اہتمام قائد اعظم ؒ کی برسی سلسلے میں پر وقار تقریب آج 16 ستمبر بروز بدھ 3 بجے سپہر بمقام گور نمنٹ بوائز ھائی سکول سیکٹر B/4 نذد دربار عالیہ موہڑہ شریف خیابان سرسید میں ہوگی ۔ چیئرمین چوہدری خورشید انور کے مطابق مہمان خصوصی شیخ راشد شفیق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد منشیات ہوگے ۔ ایونٹ میں محبان پاکستان قائد اعظم کی رہنما اصولوں پر اظہار خیال کریں گے۔