شنگھائی میں غیر ملکی کمپنیوں کے علاقائی دفاتر کی تعداد بڑھ کر 701 ہو گئی

چین کے شہر شنگھائی میں غیر ملکی کمپنیوں کے علاقائی دفاتر کی تعداد بڑھ کر 701 ہو گئی ہے جو چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافے کی عکاس ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے شنگھائی کے میونسپل کمیشن آف کامرس کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے 106 دفاتر بین الاقوامی کمپنیوں کے ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کے لئے ہیڈکواٹر ہیں۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ اکتوبر کے آخر تک شنگھائی میں غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے تحقیقی و ترقی کے مراکز کی تعداد 451 تک پہنچ چکی تھی جن میں سے دس رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران قائم ہوئے۔ان مراکز میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری گذشہ ماہ کے دوران 47.8 فیصد اضافہ ہوا اور جن منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ان کی تعداد 4661 تک پہنچ چکی ہے۔چینی حکام کے مطابق شنگھائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے دی جانے والی مراعات اور سہولتوں کا نتیجہ ہے۔