جمہوریت کا درس دینے والے اساتذہ پر لاٹھیاں برسا رہے ہیں‘ تحریک انصاف
کراچی (نیوز رپورٹر) مطالبا ت کے حق میں احتجاج کرنے والے آئی بی اے اساتذہ پر ریڈزون میں پولیس کا لاٹھی چارج واقعے پر پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے راجہ اظہر نے خواتین کیساتھ پولیس رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر راجہ اظہر نے واقعے پر کمشنر کراچی اور ڈی سی سائوتھ سے رابطہ پولیس کی جانب سے خواتین پر ہونے والے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آج جمہوریت کا دن منا رہے ہیں تو یہاں اساتذہ پر تشدد کا بھیانک واقعہ پیش آیا کچھ روز قبل ای سی اے اساتذہ پر اسی طرح تشدد ہوا لیکن وہ معاملہ لٹک رہا ہے ان کے جائز مطالبات ماننے کی بجاء محترم پیشے کے لوگوں کو لاٹھی سے خاموش کرایا جارہاہے سندھ کے وزیروں کا کام ہے ان سے مذاکرات کریں مگر سب سو رہے ہیں بلاول اساتذہ کی بات کرتے ہیں دوسری جانب ان پر لاٹھی چارج کرایا جاتا ہے تحریک انصاف اساتذہ کیساتھ کھڑی ہے سی ایم ہائوس کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے اساتذہ کے جائز مطالبات جب تک نہیں مانے جاتے تحریک انصاف ان کیساتھ کھڑی رہے گی ۔