حکومت اساتذہ کے مطالبات منظور کرے‘ پاک سرزمین پارٹی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے دو رکنی اعلی سطحی وفد نے آئی بی اے کے زیر اہتمام پریس کلب پر ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی، وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید اور پاک سرزمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن شمشاد صدیقی شاملِ تھے اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ جو اساتذہ ہماری اولادوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں آج وہ تمام افراد سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ہونا تو یہ چاہیے کہ اس پروقار پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو انکے گھر وں پرانصاف مہیا کیا جاتا یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کی نسلوں کی تعمیر کرتے ہیں لیکن موجودہ حکومت ایسے باعزت افراد کی نسل کشی پر گامزن ہیانہوں نے کہا کہ کہ ہم یہاں پر پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کا پیغام لیکر آئیں ہیں کہ ہمارا پورا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور ہم یک زباں ہو کر حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ۔ آئی بی اے کے تمام اساتذہ کو مستقیل کرے اور ان کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔