سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گی۔ مختلف عمر کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں جن میں تنوع پیدا کیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے طول و عرض میں مقامی و عرب فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان تمام تقریبات میں شرکت کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی فضائیہ بھی ریاض، جدہ اور الخبر میں قومی دن کے موقع پر فضائی کرتب دکھانے کا اہتمام کرے گی۔ اس سال قومی دن پر اپنی نوعیت کا نیا اور انوکھا جشن ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024