عراق نے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔بیان میں کہا گیا ہےکہ عراقی آئین میں ہمسایہ ملکوں کے خلاف حملے کی ممانعت کی گئی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکومت عراق کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے سے متعلق افواہیں پھیلانے کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور فوجی محاذآرائی میں شدت کی صورت میں خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا اور انسانی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024