محاصرہ مودی کی تاریخی غلطی‘ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا: برطانوی اخبار
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبار دی گارڈین نے کہا ہے کہ کشمیر کا محاصرہ مودی کی تاریخی غلطی ہے۔ بھارتی حکومت عوامی حقوق کی پامالی کے راستے پر چل رہی ہے جو غلط ہے۔ مودی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر اخبار نے لکھا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مودی نے ہیرا پھیری کر کے جمہوریت کو ایک فرد کے اقتدار میں بدلنے کی کوشش کی۔ بھارتی وزیراعظم کے دست راست نے مسلمانوں کو ’’دیمک‘‘ ’’حملہ آور‘‘ قرار دیتے ہوئے بنگال کے سمندر میں پھینکنے کا کہا۔